دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز بڑھا دیئے گئے

دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز بڑھا دیئے گئے

یکم جولائی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز اور قوائد نافذ العمل ہو گئے
دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز بڑھا دیئے گئے

Webdesk

|

2 Jul 2025

ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے بینک کے علاوہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر اب 23 روپے 44 پیسے سے 25 روپے کے چارجز دینے ہوں گے۔

یکم جولائی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز اور قوائد نافذ العمل ہو گئے۔ اپنے بینک کی برانچز کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر 2 فیصد سے 8 فیصد یا 300 روپے سے 1000 روپے تک فیس لاگو ہو گی جو بینک کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!