فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مزید مہنگا

فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مزید مہنگا

پاکستان میں ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے
فی تولہ سونا 1 ہزار روپے مزید مہنگا

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

پاکستان میں ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر  اضافے کے بعد  سونے کی قیمت 2386 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد  قیمت 252500 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ  فی  دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 216478 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!