فی تولہ سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
دس گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہے۔

Webdesk
|
3 Apr 2025
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہے۔
ملک میں دس گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونیکا بھاؤ 5ڈالر اضافے سے 3ہزار 89ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment