فی تولہ سونے کی قیمت پھر 3 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا ہے

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 309 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
اسی باعث پاکستان میں بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 468روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 3ہزار 480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2ہزار 983روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment