گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت 505 روپے سے 559 ، درجہ دوم 440 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Webdesk
|
6 Dec 2024
اسلام آباد: دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مختلف شہروں میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 150 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
پرچون سطح پر درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت 505 روپے سے 559 ، درجہ دوم 440 روپے سے 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
Comments
0 comment