اگست کے مہینے میں غیر ملکی کارکنان نے کتنے ارب ڈالرز پاکستان بھیجے؟ جانیے
ویب ڈیسک
|
10 Sep 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ماہ اگست میں غیر ملکی کارکنوں کی ترسیلات کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2024 غیر ملکی کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اگست2024ء کے دوران ترسیلات زر میں سال بسال 40.5 فیصد نمو ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات مجموعی طور پر 5.9 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 24ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران آنے والی 4.1 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 44.0 فیصد اضافہ ہے۔
اگست2024ء میں ترسیلات زر کی رقوم کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (713.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات ( 538.4 ملین ڈالر)، برطانیہ ( 474.8 ملین ڈالر) اور امریکہ ( 322.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔
Comments
0 comment