گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلیے قیمتیں برقرار رکھی ہیں
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا جبکہ گھریلو صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم جناب مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات جناب علی پرویز ملک، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ ڈویژنز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی۔

تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

مزید برآں، ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!