حکومت کا پیٹرول سبسڈی کے لیے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول سبسڈی کے لیے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

ہر پمپ پر موبائل فون کے ذریعے ایپ سسٹم کے تحت پیٹرول کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
حکومت کا پیٹرول سبسڈی کے لیے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

Webdesk

|

27 Mar 2026

وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیٹرول سبسڈی کی فراہمی کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کر لی ہے، جو اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سبسڈی زیادہ تر موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کو مدنظر رکھ کر دی جائے گی، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ دیگر صارفین کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس پر سبسڈی والے پیٹرول کے لیے علیحدہ نوزلز مختص کیے جائیں گے۔ ہر پمپ پر موبائل فون کے ذریعے ایپ سسٹم کے تحت پیٹرول کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!