حکومت کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کا عندیہ
ویب ڈیسک
|
30 Jan 2025
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے تنخواہ دار افراد کیلئے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں معیشت پر مکالمے کےعنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کئے جا چکے ہیں۔
وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اعشاریے ملکی معیشت کیلئے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔
پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکس کے بوجھ کا اعتراف کیا اور موجودہ ٹیکس سلیبس پر نظر ثانی کا اشارہ کیاوزیر خزانہ نے کہا کہ یہ میرا ذاتی نظریہ ہے کہ واقعی تنخواہ دار طبقے پر ایک غیر متناسب حد تک زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔
Comments
0 comment