حکومت کا ٹیکس چھپانے والوں پر 15 پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
26 Sep 2024
حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کر کے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے اور 15 نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز ڈیٹا کی روشنی میں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں درمیانی آمدنی والے گروپ کے ٹیکس دہندگان 94 فیصد تعلیم کررہے ہیں جبکہ امیر ترین افراد میں سے صرف ایک فیصد ہے۔
ملک کی بڑے صنعتکاروں ، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں اور تیزی سے حرکت کرنے والی کنزیومر گڈز کمپنیوں نے حکومت کے نئے ٹیکس پلان کی حمایت کردی ہے۔ اس پلان میں فائلرز کو مکمل طور پر قابو میں لانے اور نان فائلرز کو سزا دینے کو شامل کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کی کیٹگری ختم کر دی جائے گی جبکہ مخصوص حد سے زیادہ کیش نکلوانے اور چیک استعمال پر پابندی ہوگی۔ جس کے بعد ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دگنی ہوجائے گی۔
دیگر پابندیوں میں مسافروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی، چیک کے ذریعے کیش نکالنے کی سالانہ حد تین کروڑ جبکہ جائیداد کی خریداری روکنے اور ٹیکس آمدن سے کم کرنے پر دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
Comments
0 comment