حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

نیپرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھا دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین، ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی،  گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!