حکومت نے خاموشی سے فیملی پنشن میں بڑی تبدیلی کردی

حکومت نے خاموشی سے فیملی پنشن میں بڑی تبدیلی کردی

صرف دس سال تک پنشن دی جائے گی جبکہ 21 سال کے بعد بچے کو پنشن نہیں ملے گی
حکومت نے خاموشی سے فیملی پنشن میں بڑی تبدیلی کردی

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2025

وفاقی حکومت نے فیملی پنشن میں بڑی تبدیلی کردی جس کے تحت اب چھوٹے بچوں کو صرف 21 سال کی عمر تک پنشن دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے فیصلے پر وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل بچوں کو صرف 21 سال کی عمر تک ہی پنشن ادا کی جائے گی اور اس عمر کے بعد وہ اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چھوٹے بچوں کو 23 اکتوبر2023 کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اور ترجیح معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگر چھوٹا بچہ اسی عرصے میں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم اگر فیملی پنشن لینے والی بیوی فوت ہوجاتی ہے تو اس صورت میں دوسرا فیملی ممبر فیملی پنشن کا اہل ہوگا۔

بیوی کی وفات کے بعد فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والا دوسرا اہل فیملی پرسن دس سال تک یا دس سال کی باقی ماندہ مدت تک پنشن لے سکے گا۔

نئی تبدیلی کے مطابق بیوی کی وفات یا فیملی پنشن کی نااہلیت کے بعد فیملی پنشن کا دورانیہ دس سال ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!