حکومت نے اخراجات کم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے اخراجات میں کمی اور سالانہ آمدن میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کردیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران اخراجات کے مقابلے میں حکومت آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح مجموعی بجٹ بھی سرپلس رہا ہے اور یہ 1696 ارب سے زائد کا عدد تھا۔ اس عرصے کے دوران صوبوں نے 160 ارب کم اخراجات کیے۔ رپورٹ کے مطابق وفاق کا بجٹ سرپلس 1536 ارب رہا، اس دوران 3002 ارب روپے سے زیادہ مجموعی پرائمری سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 3 ماہ کے دوران وفاق کی آمدن 4019 ارب اور اخرجات 2483 ارب رہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر ٹیکس ریونیو 521 ارب، نان ٹیکس ریونیو 2568 ارب رہا۔ اس دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2 ہزار 56 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ نان ٹیکس ریونیو میں 2568 ارب اضافہ اور حجم 3021 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
Comments
0 comment