حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھائوکے مدنظر کیاگیا۔
اضافے کے بعد پہٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment