حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ
ویب ڈیسک
|
16 Oct 2024
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو 247.03 روپے پر برقرار رکھا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پانچ روپے اضافے سے 251 روپے 29 پیسے پر پہنچ گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر کی رات 12 بجے تک ہوگا۔
Comments
0 comment