جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر لائنز کے کرائے بڑھنے کا امکان

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر لائنز کے کرائے بڑھنے کا امکان

جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر لائنز کے کرائے بڑھنے کا امکان

Webdesk

|

10 May 2026

کراچی: حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔

 جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائنز کو اخراجات کی مد میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا ہوگا۔ ایئر بس اور بوئنگ ساختہ طیاروں میں ایندھن کے طور جیٹ فیول استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے ایندھن کی قیمت بڑھنے کے سبب کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا۔

بانی ایئر کرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن، عمران اسلم خان نے کہا کہ جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ حکومت ایئر لائنز کو ریلیف دینے کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ واپس لے، مسلسل اضافہ بزنس میں کمی کا باعث بنے گا اور ایئر لائنز کو شدید نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!