اکنامی کلاس جہاز کے ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس عائد

اکنامی کلاس جہاز کے ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس عائد

فرسٹ اور کلب کلاسز میں یورپ جانے والے مسافروں کو 210,000 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا
اکنامی کلاس جہاز کے ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس عائد

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

قومی اسمبلی نے جمعہ کو وفاقی بجٹ 2024-2025 میں بین الاقوامی ہوائی سفری ٹکٹوں پر بڑے پیمانے پر ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹوں پر 12500 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔توقع ہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے مسافروں پر اثر پڑے گا، کیونکہ ٹکٹ کی قیمت کے اوپر اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔

ٹیکس میں اضافہ صرف اکانومی ٹکٹوں تک محدود نہیں ہے، کیونکہ بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹوں پر بھی ٹیکس میں خاطر خواہ اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکا اور کینیڈا کے ٹکٹوں پر ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جب کہ یورپ جانے والوں پر 60 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔ بزنس، فرسٹ اور کلب کلاسز میں یورپ جانے والے مسافروں کو 210,000 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے بزنس کلاس اور کلب کلاس کے ٹکٹ پر 60,000 روپے ٹیکس کا اضافہ ہوگا۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک بشمول متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب اور افریقی ممالک کو بھی بزنس اور کلب کلاس کے ٹکٹوں پر 30,000 روپے کے بڑے ٹیکس اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیکس میں اضافے کی منظوری اضافی ریونیو پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ تاہم، مسافروں اور صنعت کے ماہرین نے اس اقدام کے بڑے پیمانے پر ٹریول انڈسٹری اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!