کراچی کے پوش علاقوں سے مہنگی گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل گرفتار

کراچی کے پوش علاقوں سے مہنگی گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل گرفتار

ملزم نے شوبز شخصیات سے بھی گاڑیاں چھینی، درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف
کراچی کے پوش علاقوں سے مہنگی گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل گرفتار

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ چوری کی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعے بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف ہے، جو گینگ کا سرغنہ ہے۔ اس سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گینگ کراچی کے پوش علاقوں میں اپنے جرائم کا ارتکاب کرتا تھا۔ گینگ کے اراکین پوش علاقوں میں لگژری گاڑیاں چھینتے تھے اور انہیں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے کراچی میں لگژری گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے اور ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!