کراچی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان

کراچی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان

ڈیری فارمرز نے گیارہ اکتوبر سے قیمت 300 روپے فی لیٹر کرنے کی دھمکی دے دی
کراچی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان

Webdesk

|

6 Oct 2025

 کراچی: مہنگائی سے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، دودھ 300  روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 50  روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے گیارہ اکتوبر سے قیمت 300  روپے فی لیٹر کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

کمشنر ہائوس کراچی میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا، اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے حکومت سے فوری طور پر دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ سیلاب نے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث دودھ کی پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

فارمرز کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تقریبا 3 ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو وہ وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے اور دودھ کی قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!