پنجاب: تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان ، دفعہ 144 نافذ

پنجاب: تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان ، دفعہ 144 نافذ

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پنجاب: تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان ، دفعہ 144 نافذ

Webdesk

|

17 Oct 2024

اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے  صوبے بھر میں کل تمام سرکاری ونجی اسکول ،کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان سامنے آیا ہے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ 18اکتوبر کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے پورے صوبے میں 2دن کے لیے دفعہ 144بھی نافذکردی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144جمعہ 18اکتوبر سے ہفتہ19اکتوبر تک نافذ کی گئی ہے، صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!