2 hours ago
مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم مائیکل کے ٹریلر کی دھوم
Webdesk
|
3 Feb 2026
نیویارک : امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم مائیکل کا پہلا ٹریلر ریلیر کردیا گیا جسے دیکھنے کے بعد شائقین نے امید ظاہر کی کہ فلم شاندار ہوگی جبکہ فلم 14 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مائیکل فلم میں گلوکار کی پوری زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے، اس میں ان کے موسیقی کے کیریئر سمیت دیگر معاملات کو دکھایا جائے گا۔
فلم میں مائیکل جیکسن کے تنازعات، ان پر لگنے والے الزامات کو نہیں دکھایا جائے گا، تہام کیریئر کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فلم میں گلوکار کا کردار ان کے اصلی بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہوگی۔ٹریلر میں انہیں گلوکار کی طرح چلتے، بات کرتے، گانا اور مون واک کرتے دکھایا گیا ہے، ان کی آواز نرم ہے، رقص درست ہے لیکن اس باوجود کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ میک اپ کو مزید بہتر کرکے انہیں آنجھانی گلوکار جیسا بنایا جا سکتا تھا۔
ٹریلر میں نوجوان مائیکل جیکسن کو پروڈیوسر کے کہنے پر گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے، مختصر دورانیے کے ٹریلر میں مائیکل جیکسن کو ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔
Comments
0 comment