کے الیکٹرک صارفین کے لئے خوشخبری

کے الیکٹرک صارفین کے لئے خوشخبری

نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی
کے الیکٹرک صارفین کے لئے خوشخبری

Webdesk

|

25 Feb 2025

کراچی: کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی بدھ کو سماعت کرے گی۔

اگر نیپرا درخواست منظور کرلیتی ہے تو صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر 2024 کے لیے دائر کی ہے۔

نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، جس کے بعد کراچی کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں کمی کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!