مہنگائی کا جن پھر بے قابو، ایک ہفتے میں درجن سے زیادہ ضروری اشیا مہنگی

مہنگائی کا جن پھر بے قابو، ایک ہفتے میں درجن سے زیادہ ضروری اشیا مہنگی

ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
مہنگائی کا جن پھر بے قابو، ایک ہفتے میں درجن سے زیادہ ضروری اشیا مہنگی

Webdesk

|

29 Dec 2023

مہنگائی پر نظر رکھنے والے سرکاری ادارے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ان میں پیاز،چکن،مٹن بیف اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں پیاز کی قیمتوں میں15.21 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.76 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں2.90 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.35فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمتوں میں0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 43.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!