مکان یا پلاٹ خریدنے والوں کیلیے بری خبر، مزید ٹیکس عائد کردیا گیا

مکان یا پلاٹ خریدنے والوں کیلیے بری خبر، مزید ٹیکس عائد کردیا گیا

ایف بی آر نے فائلر اور نان فائلرز کیلیے ٹیکس کی فیصد مقرر کردی
مکان یا پلاٹ خریدنے والوں کیلیے بری خبر، مزید ٹیکس عائد کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جائیداد کی خریدوفروخت پر تین فیصد سے سات فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈویلپرز اور بلڈرز پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر پر ٹیکس کٹوتی کرکے اسی روز کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید سسٹم یا سویپس پیمنٹ رسید سسٹم کے ذریعے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے فائلرز پر رہائشی و کمرشل پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کروانے والو کیلئے رہائشی و کمرشل پلاٹ اور مکانات کی خریداری پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز پلاٹس و مکانات کی  الاٹمنٹ کے وقت یا ٹرانسفر کے وقت یہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کٹوتی کرکے کمپیوٹرائزڈ رسید سسٹم کے زرثاسی روز قومی خزانے میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے اور جو ڈویلپر و بلڈرز یہ ٹیکس جمع نہیں کروائیں گے تو متعلقہ ٹیکس افسر انکے خلاف کاروائی کرسکے گا، جس کے بعد ڈیفالٹ سرچارج کے ساتھ ٹیکس واجبات کی ریکوری کرے گا۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کر دئیے ہیں اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے اس کے علاوہ پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کے نام ،کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز و این ٹی این نمبرز سمیت دیگر کوائف بھی جمع کروانا ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!