ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔
ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Webdesk

|

26 Jul 2026

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں 2 روز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے مہنگا ہو گیا۔ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2650 سے بڑھ کر 2800 روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3000 روپے کا ہو گیا۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے. شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔

تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں گندم بہت مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی ہیں۔

سکھر میں فائن آٹا 130 سے 135 روپے جبکہ چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے. حکومت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گندم کی فراہمی یقینی بنائے .تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!