ملک بھر میں سونا سستا ہونے کا رجحان تھم گیا، آج قیمت بڑھ گئی

ملک بھر میں سونا سستا ہونے کا رجحان تھم گیا، آج قیمت بڑھ گئی

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 152 روپے کا اضافہ ہوا
ملک بھر میں سونا سستا ہونے کا رجحان تھم گیا، آج قیمت بڑھ گئی

Webdesk

|

2 Jul 2026

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28ہزار 736روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 67ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 152 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 36ہزار 953 روپے تک جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالرز کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 فی تولہ چاندی 203 روپے اضافے سے 6 ہزار 445 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 174 روپے اضافے سے 5 ہزار 525 روپے کی ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.03 ڈالر اضافے سے 61.69 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!