ملک بھر میں سونے کے بھاؤ میں آج بھی بڑا اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 50 ڈالر اضافے سے 4530 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
21 May 2026
کراچی: آج بھی کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 287 روپے اضافے سے 4 لاکھ7 ہزار 546 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 50 ڈالر اضافے سے 4530 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment