ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی۔
Webdesk
|
13 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بلآخر بڑی کمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی۔
کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے۔
Comments
0 comment