ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

نومبر میں 7 ہزار 909 یونٹس فروخت ہوئے، جس میں نومبر 2023 کی نسبت 3 ہزار 34 یونٹس اضافہ ہوا۔
ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

Webdesk

|

11 Dec 2024

کراچی : ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نومبر میں 7 ہزار 909 یونٹس فروخت ہوئے، جس میں نومبر 2023 کی نسبت 3 ہزار 34 یونٹس اضافہ ہوا۔

پاما کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران پسنجر کاروں کی فروخت 50 فیصد بڑھ گئی، جولائی سے نومبر 2024 کے دوران 38 ہزار 534 یونٹس فروخت ہوئے۔

گزشتہ مالی سال اس دوران صرف 25 ہزار 746 کاریں فروخت کی گئی تھی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی مثبت اثرات آٹو سیکٹر پر دیکھے جارہے ہیں۔

 انٹرسٹ ریٹ میں مزید کمی کے بعد آئندہ سال گاڑیوں کی پیداوار، طلب اور فروخت میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!