ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Webdesk

|

3 Jan 2025

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے  2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2657  ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!