ملک میں سونے کے بھاؤ میں آج پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟
10 گرام سونے کا بھاؤ439 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہے۔
Webdesk
|
20 Jan 2025
آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 500روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ439 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 708 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment