ملک میں سونے کے بھاؤ میں آج پھر اضافہ ہوگیا
اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔
Webdesk
|
8 Jan 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 652 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment