ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت1400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Webdesk

|

26 Dec 2024

کراچی : آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت1400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھائو 1200 روپے اضافے سے 2لاکھ34 ہزار 911 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھائو 14 ڈالر اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!