ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہے۔
Webdesk
|
18 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسو سی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment