ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی۔
Webdesk
|
17 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ74 ہزار 900 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار682 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2637 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment