مرسک شپنگ کا پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

مرسک شپنگ کا پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

کمپنی نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے خط جاری کردیا
مرسک شپنگ کا پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2024

دنیا کی سرفہرست شپنگ لائن مرسک اور پاکستانی کمپنی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

شراکت داری کے معاہدے کے بعد کمپنی نے ایک خط بھی جاری کیا جس کے مطابق بین الاقوامی شپنگ لائن مرسک نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا شراکت دار مقرر کردیا ہے۔

شپنگ لائن مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ سیکیور لاجسٹک اور مرسک کے درمیان بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

خط کے مطابق سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیاء کی ریاستوں تک مرسک کو خدمات فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ مرسک کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے۔

وفاقی کابینہ مرسک کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!