مشہور برگر کے کباب کیلیے گدھے کا گوشت چین بھیجنے کا فیصلہ

مشہور برگر کے کباب کیلیے گدھے کا گوشت چین بھیجنے کا فیصلہ

چین اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں معاہدہ ہوا تھا
مشہور برگر کے کباب کیلیے گدھے کا گوشت چین بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2024

پاکستان مقبول برگر کے لیے گدھے کا گوشت اور کھالیں چین کو برآمد کرے گا کیونکہ چین اور پاکستان نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق یہ معاہدہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے لیے پاکستان کے دورے کے دوران ہوا تھا۔

یہ معاہدہ، پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق اور چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے درمیان، برآمدات کی ضروریات پر زور دیتا ہے۔

گدھے کا گوشت چین میں ایک مقبول پکوان ہے اور اسے عام طور پر مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جس میں معروف 'ڈونکی برگر' بھی شامل ہے۔ یہ سینڈوچ صوبہ ہیبی کے باؤڈنگ اور ہیجیان جیسے علاقوں میں ایک اہم غذا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!