مسلسل اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ریکارڈ

مسلسل اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ریکارڈ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں حالیہ کمی کے بعد ہفتہ مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مسلسل اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ریکارڈ

|

21 Oct 2023

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 35.45 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی درجن اضافہ جبکہ مٹن 17 روپے اور بیف 6 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ نمک، آلو، اتشبازی کا سامان سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوئیں۔

 

علاوہ ازیں حالیہ ہفتے 24 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز 9 روپے 48 پیسے، چکن 20 روپے 6 پیسے فی کلو، دال مسور 11.13 روپے، چینی 4.62 روپے فی کلو، دال چنا 5 روپے 74 پیسے، ٹماٹر 1 روپے 28 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

اسی طرح کیلے، ایل پی جی سلنڈر، آٹا، گھی، دودھ دہی بھی سستا ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!