مویشی منڈیاں بھر گئیں جانوروں کی خریداری عروج پر
Webdesk
|
20 May 2026
کراچی: عیدالاضحی میں اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
کراچی ناردرن بائی پاس پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی عوام دوست مویشی منڈی میں خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں اور اضلاع سے خوبصورت، صحت مند اور بھاری بھرکم جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک عوام دوست مویشی منڈی میں آنے والے جانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ فروخت ہونے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی کا کہنا ہے کہ شہری مناسب قیمتوں پر معیاری اور من پسند جانور خرید کر مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے 24 گھنٹے پانی، بہترین روشنی، صفائی ستھرائی اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
میڈیا سیل کے انچارج ذکی ابڑو کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ عید سے قبل جانوروں کی فروخت میں مزید تیزی آئے گی۔
Comments
0 comment