انڈس موٹرز نے پاکستان میں پلانٹ بند کردیا

انڈس موٹرز نے پاکستان میں پلانٹ بند کردیا

انڈس کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا
انڈس موٹرز نے پاکستان میں پلانٹ بند کردیا

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے طریقہ کار کے تحت اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط لکھ کر پلانٹ کی بندش سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ خام مال اور دیگر وجوہات کے باعث پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

انڈس موٹر کمپنی نے خام مال کی کم اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے فیصلہ کیا۔ اسٹاک ایکسچینج کو لگے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرزوں کی کمی نے کمپنی کے لیے گاڑیوں کی پیداوار کو جاری رکھنا ناممکن بنا دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!