انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ایف بی آر نے 14 اکتوبر تک توسیع کردی
ویب ڈیسک
|
1 Oct 2024
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں چودہ اکتوبر 2024تک توسیع کر دی ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف (ریونیو ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی ہے ۔
اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں دی گئی منظوری کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہےاور پیر کو رات گئےانکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment