انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امہان
ایف بی آر کی جانب سے آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2024
سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر برادری اور ٹیکس پیئرز کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے ایف بی آر آج وزیر اعظم ہو سفارش بھیجے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پر غور ہو سکتا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیرِ اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔
رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی جبکہ ریونیو بورڈ نے واضح کیا تھا کہ اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔
Comments
0 comment