انٹرنیٹ کی سست روی، فوڈ ڈیلیوری والوں کی 70فیصد آمدنی کم ہوگئی، رپورٹ

انٹرنیٹ کی سست روی، فوڈ ڈیلیوری والوں کی 70فیصد آمدنی کم ہوگئی، رپورٹ

مقامی میڈیا نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے قومی فائر وال کے نفاذ کو سست روی کی وجہ قرار دیا ہے۔
انٹرنیٹ کی سست روی، فوڈ ڈیلیوری والوں کی 70فیصد آمدنی کم ہوگئی، رپورٹ

Webdesk

|

25 Aug 2024

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار بہت سے محنت کشوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، جس سے ان کے لیے روزی کمانا مشکل ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کراچی میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر فوڈ ڈیلیوری کرنے والے کئی افر ادکو سست انٹرنیٹ کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی وجہ سے ان کے کام میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔

ایک ڈیلیوری ڈرائیور محمد طارق نے بتایا کہ ان کے ساتھیوں کو اپنی شفٹ شروع کرتے وقت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ انٹرنیٹ سے رابطہ نہیں کر پاتے۔

حالیہ دنوں میں، سست انٹرنیٹ نے پاکستان میں مختلف خدمات اور کاروبار کو متاثر کیا ہے، جس سے ان کے لیے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں جو روزی کمانے کے لیے ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن پر انحصار کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے قومی فائر وال کے نفاذ کو سست روی کی وجہ قرار دیا ہے۔

تاہم، حکومت سنسر شپ کے لیے فائر وال کے استعمال سے انکار کرتی ہے اور اس کے بجائے انٹرنیٹ کی سست رفتار کے لیے سب میرین کیبل نیٹ ورک کے مسائل کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز فراہم کرنے والے کنیکٹ کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر اخلاق احمد نے اس معاملے پر حکومت کی طرف سے رابطے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صارفین اپنے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی حالت کے بارے میں 'پریشان' ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!