نئے سال کے آغاز پر پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بری خبر
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ انعامی بانڈز کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت رات 12 بجتے ہی ختم ہوگئے۔
مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد یکم جنوری 2025 سے انعامی بانڈز کی واپسی کیلئے موصول ہونیوالی کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی اور انہیں صرف کاغذ کا ٹکڑا سمجھا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کیلئے دی جانیوالی اکتیس دسمبر کی مہلت رات بارہ بجے ختم ہوئی۔
ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024مقرر کی تھی تھی۔
انعامی بانڈز سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے تھے تاہم اب یہ محض کاغذ کا ٹکڑا بن گئے ہیں۔
اس لئے 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
Comments
0 comment