پاک ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

پاک ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ کے علاؤہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی
پاک ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

Webdesk

|

18 Jan 2024

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال اور سیاسی افق پر غیر تسلی بخش صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔

مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے، کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 280روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 280روپے 73پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!