پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی

پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی

اے برینڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 اور اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے پر آگیا ہے۔
پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی

Webdesk

|

15 May 2024

کراچی: ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران اے برینڈ اور بی برینڈ کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ہو ئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے برینڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 اور اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے پر آگیا ہے۔

 اسی طرح بی برینڈ کا گھی اورتیل فی لیٹر70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی۔

مرکزی بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مہنگائی کی شرح 23 سے 25  فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!