پاکستان میں سونے کے بھائو میں آج پھر بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھا 31 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Webdesk
|
11 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 2658 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھا 31 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment