پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا

پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا

پاکستان کو گرین منصوبوں کیلئے تقریبا 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالرحاصل ہوں گے۔
پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا

Webdesk

|

15 May 2026

کراچی: پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو گرین منصوبوں کیلئے تقریبا 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالرحاصل ہوں گے۔

یہ رقم 1.75 ارب چینی یوآن کے مساوی ہے،بانڈ کیاجرا میں اے ڈی بی اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نیتعاون کیا،یہ پاکستان کا چینی کرنسی یوان بانڈ مارکیٹ میں پہلا داخلہ ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،منصوبوں کا مقصد بجلی کی بہتری، پانی نظام اورصحت سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔

بانڈ کے اجرا سے پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی،بانڈ کا اجرا پاکستان کے ماحول دوست اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!