پپی آئی اے کے مسافروں کیلیے اچھی خبر آگئی
|
21 Oct 2023
اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو آج 22کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی فیولنگ کیلئے22کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔
جس کے بعد پی ایس اونے پی آئی اے کے اہم روٹس کیلئے جانیوالی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی، پی آئی اے نے یہ رقم یومیہ ادائیگی کی مد میں ادا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ،پی ایس او میں فیول کی یومیہ ادائیگی کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا ہے،
جلد ہی آئی اے کی پروازوں کا پرانا شیڈول بحال ہوجائے گا۔
علاوہ ازیں آج قومی ائیر لائن کی مزید 18 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں جن میں کراچی آنے جانے کی 14 پروازیں بھی شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور، بہاولپور رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 308 اور پی کے 368 منسوخ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ جب کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی کے 319 اور پی کے 369 بھی منسوخ کردی گئیں۔
Comments
0 comment