پی آئی اے کا فضائی کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

پی آئی اے کا فضائی کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

یہ رعایتی سہولت فوری طور پر نافذ ہوگی۔
پی آئی اے کا فضائی کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

Webdesk

|

5 May 2026

 کراچی: سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے کرایوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے فضائی ٹکٹوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سے دمام اور ریاض جانے والے مسافروں کو ٹکٹوں پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایتی سہولت فوری طور پر نافذ ہوگی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام کے روٹس استعمال کرتی ہے، اس لیے یہ رعایت خصوصی طور پر ان روٹس کی پروازوں کے لیے رکھی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کو سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اسکیم دی گئی ہے اور مسافروں کو ٹکٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ حاصل ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!